کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی کے نزدیک پی آئی اے طیارے کے بلیک باکس کا اہم حصہ مل گیا۔ جائے وقوعہ سے بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا۔ کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملنے والے ریکارڈ کو سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کر دیا گیا، کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ائیرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔