
پی آئی اے کی ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی۔
15 مارچ کو پی آئی اے ائیرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی، ائیرہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی۔ائیرلائن ذرائع
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو پرواز پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی ائیرلائن ذرائع کے مطابق15مارچ کو پی آئی اے ائیرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی،ائیرہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ائیرہوسٹس کے کینیڈا میں رکنے اور سیاسی پناہ کی اطلاعات درست نہیں، بغیر پاسپورٹ سفر پر جرمانہ پی آئی اے پر نہیں ائیرہوسٹس پر ہوا، وہ ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پی کے 782 سے واپس آرہی ہیں۔