اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے پائلٹس کیلئے اچھی خبر، مشتبہ فہرست میں شامل مزید 58 پائلٹس کلئیر قرار

کراچی: پی آئی اے پائلٹس کے لئے اچھی خبر آئی ہے کہ مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل مزید 58 پائلٹس کے لائسنسز کلئیر قرار دے دیئے گئے ہیں۔

وزیر ہوا بازی نے قومی اسمبلی میں 262 پائلٹس کے لائسنسز مبینہ جعلی ہونے کی فہرست پیش کی تھی جس میں پی آئی اے، سرین ایئر، ایئر بلیو اور شاہین ایئر کے پائلٹس شامل تھے۔

فہرست کے مطابق پی آئی اے کے 141 پائلٹس مشتبہ لائسنسز کے حامل تھے۔ اسکروٹنی کے بعد یہ تعداد 104 رہ گئی تھی۔ اب پی آئی اے کے مزید 58 مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کلیئر قراردیئے گئے۔ فہرست میں مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی بہنیں پائلٹس بھی شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You