اہم خبریںپنجاب

پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی: بلاول بھٹو

لاہور: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی، کارروائیوں نے ثابت کر دیا سلیکٹڈ حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارٹی قیادت خواہ کارکنان نے آمروں اور ان کی باقیات کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرات سے سامنا کیا، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی معمار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے، پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You