BBC Urdu TV

پیر سید عنایت علی شاہ کی چک شہزاد اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب میں شرکت۔

پیر سید عنایت علی شاہ کی چک شہزاد اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب میں شرکت۔

اس موقع پر انہوں نے نو منتخب چیئرمین اہل سنت والجماعت پاکستان پیر امین الحسنات شاہ کو مبارکباد پیش کی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی چک شہزاد اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب میں شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف عالم دین و روحانی شخصیت و تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے چک شہزاد اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کی جس میں علمائے کرام، و مشائخ اور دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کا پیغام امن و سلامتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر معاشرے کے مسائل کے حل کیلئے جہدوجہد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علماء اور دانشوروں کا فریضہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی اہمیت سے آگاہ کریں کیونکہ مسلمانوں میں خود آپسی اتحاد کی کمی ہے اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے حضرت پیر امین الحسنات شاہ کو چیئرمین سپریم کونسل اہل سنت والجماعت پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادہ خالد سلطان قادری سروری کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انکی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی کی دینی خدمات بھی قابل تعریف ہے جنہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پر بات کی ہے اور امت مسلمہ کے متحد ہونے پر زور دیا ہے انکو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Exit mobile version