لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے، گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ، حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن میں ٘سیاسی محاذ گرم، مریم نواز نے وزیراعظم کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، دھمکیاں کسی اور کو دیں۔
کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، لیگی رہنما نے وزیراعظم کی تقریر کو ہار قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔