اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مین بازار جہلم کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام الناس میں ماسک

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مین بازار جہلم کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام الناس میں ماسک تقسیم کیے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور ماسک کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر کورونا وائرس کی روک تھام ممکن نہیں ہے، موجودہ حالات میں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ حکومتی اور طبی ماہرین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اس وباء کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کو نظر انداز کرنا اور عوامی مقامات پر بغیر ماسک اور احتیاطی تدابیر نہ اپنانا ہمارے لئے مشکل پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا کو پھیلنے سے روکیں، خود کو اور اپنے خاندان کو اس وائرس سے محفوظ رکھیں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You