اہم خبریںسندھ

پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہے: آصفہ بھٹو

کراچی: عالمی یوم پولیو کے حوالےسے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔ پولیو ویکسین سے ہی پاکستان سمیت دنیا کو پولیو سے پاک کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو کے خلاف بھرپورکام کررہا ہے۔ پولیو فرنٹ لائن ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پولیو ورکرز نے پاکستان کی آئندہ نسلوں کو بچانے کےلئے انتھک محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014ء میں پولیو کے 306 کیسز کے بعد 2018ء میں بارہ کیسز رہ گئے ہیں۔۔ پچھلے دو سالوں میں ایک بار پھر پولیو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اب ہم دنیا کے صرف ان دو ممالک میں شامل ہیں جہاں بچے پولیو کا شکار ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین سے ہی پاکستان سمیت دنیا کو پولیو سے پاک کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You