BBC Urdu TV

پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مختلف کاروائیوں کے دوران 4پتنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مختلف کاروائیوں کے دوران 4پتنگ فروش، 2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ بردار گرفتار

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جوجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ضلع بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئے 4 پتنگ فروشوں،2منشیات فروش اور 3ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں، 20لیٹر شراب اور 3عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Exit mobile version