پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا پولیس تحویل کے دوران اپنے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
علیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چار فٹ لمبا کالا ناگ میرے کمرے میں چھوڑا گیا۔ جسے انہوں نے مار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی آفتاب عالم بھی گواہ ہیں، انھوں نے بھی سانپ دیکھا تھا۔ ڈی ایس پی آفتاب عالم نے بھی میڈیا کے سامنے سانپ دیکھنے کی تصدیق کی.
رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کل یہ سانپ کو رسی بنا دیں گے، یہ تو شراب کو شہد بنا دیتے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مراد علی شاہ نے پولیس والوں سے مل کر مجھے مروانے کی سازش کی۔