BBC Urdu TV

پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

2مقدمات درج 14ملزمان گرفتار ملزمان پابند سلاسل

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں تھانہ سول لائن اور تھانہ سوہاوہ نے قمار بازوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں عمل میں لائیں:

1۔ تھانہ سول لائن پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

شعیب اصغر SIتھانہ سول لائن اور ان کی ٹیم نے بورڈنگ محلہ جہلم میں کامیاب ریڈ کر کے 7قمار بازوں 1۔ محمد صدیق ولد محمد بوٹا 2۔ محمد عرفان ولد عبدالوحید 3۔ شکیل احمد ولد محمد افضل 4۔ ارسلان ہمایوں ولد ہمایوں قدیر5۔ محمد شبیر منہاس ولد محمد شفیع 6۔ رفافت حسین ولد فقیر محمد 7۔ ندیم اختر ولد محمد اختر سکنائے جہلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم مبلغ14ہزار 670روپے، 5عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

2۔ تھانہ سوہاوہ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

محمد افضل SIتھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے گاؤں سیداں اور پھڑے سیداں کے درمیانی جنگل میں کامیاب ریڈ کر کے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7قماربازوں 1۔ عاطف جاوید ولد جاوید اقبال ساکن چکوال 2۔ محسن علی ولد محمد فیض 3۔ آصف مرزا ولد یاسر مرزا 4۔ عبدالصمد ولد تنویر صادق 5۔ طلال حیدر ولد حبیب حسین سکنائے سوہاوہ6۔ ظہور احمد ولد امام دین سکنائے سوہاوہ 7۔ ظہیر ارشاد ولد محمد مشتاق ساکن حال مقیم سوہاوہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم مبلغ 6ہزار روپے، 3عد د موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version