اہم خبریںجہلم

پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت آفس مینجمنٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں آفس مینجمنٹ کو بہتر اور ہفتہ واری مانیٹر کرنے کے حوالے سے ہفتہ واری میٹنگ کا انعقاد

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت آفس مینجمنٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں تمام ہیڈ آف برا نچز نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام برانچز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری ہوئے۔

انچارج ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ جہلم کو زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات جاری ہوئیں۔

انچارج کمپلینٹ سیل کوPMDU،8787،CMS، RCCکی پینڈنگ کمپلینٹس کی پینڈینسی کو مانیٹر کر کے جلد از جلد نمٹانے اور بذریعہ کمپلینٹ سیل تشریف لانے والے سائلین کی دادرسی کے متعلق جاری ہونے آرڈرز کی Complianceرپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری ہوئے۔ ڈیٹا پراسیسنگ آفیسر کو کو ہدایت ہوئی کے وہ Hotel Eyeکے حوالے سے روانہ کی بنیاد پر ہوٹل آئی کا ریکارڈ چیک کرے گا اور Physically ہوٹلز اور رہائشی پلازہ جات کا وزٹ بھی کرے گا اوراس امر کو یقینی بنائے گا کہ کوئی غیر قانونی شخص رہائش پذیر نہ ہواسی طرحTenancy Registration کا پراسیس streamlineکرتے ہوئے تھانہ جات کی بنیاد پر رجسٹریشن کروائیں۔

دوران میٹنگ انچارج CRO برانچ کو ریکارڈupdate کرنے، سابقہ ریکارڈ یافتگان کی مکمل انٹیرو گیشن رپورٹ مرتب کرنے،کریمنلز کے جائے وقوعہ سے اٹھائے ہوئے فنگرپرنٹس کو محفوظ اورDetectionکے عمل کو موثر بنانے کے احکامات جاری ہوئے۔

Poکلرک کو POs/CAsکاریکارڈupdate کرنے اور بیرون ملک مقیم مجرمان اشتہاری کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجراء کے احکامات جاری ہوئے۔پنشن کلرک کو ہدایات جاری ہوئیں کہServing,، ریٹائرڈ، دوران سروس فوت ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کے Pending Pension Cases/Dowry Charges and Medicial Billsکو جلدازجلدFinalizeکرے اور اس بابت کلیرنس سرٹیفکیٹ دے۔

انچارج I.T برانچ کو احکامات جاری ہوئے کہ بذریعہ جدید سائیٹیفک طریقوں و میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کے عمل کو موثر بنائے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے روپوش ملزمان کی ٹریسنگ /گرفتاری میں اہم پیش رفت کی جائے۔ ریسکیو 15پر تعینات تربیت یافتہ عملہ کو ہدایات جاری ہوئیں کہ وہ جدید پولیس پٹرولنگ گاڑیوں میں Installedٹریکر کے ذریعے سے نائٹ پولیس پٹرولنگ کو موثر بنائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی گاڑی کسی ایک پوائنٹ پر ما سوائے ایمرجنسی صورت کے 30منٹ سے زیادہ نہ کھڑی ہو۔ جس کی ہرروز رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔

جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے شہر میں داخل ہونے والے مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھی جائے۔مزیداکاونٹس آفیسرDPO آفس جہلم کو احکامات جاری ہو ئے کہ تفتیش میں ہونے والے اخراجات بذریعہ انویسٹی گیشن بل تفتیشی افسران کو بروقتبذریعہ چیک ان کے اکاؤنیٹ میں Transferکیے جائیں اور اس بابت پنڈینسی کلیرنس سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے۔

برانچ میں کوئی بھی کیس Pendingنہ ہو۔ R.Iپولیس لائن جہلم کو میس کا معیار بہتر کرنے اور پولیس لائن میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد مکمل کروانے کے احکامات جاری ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تمام ہیڈ آف برانچز کواحکامات جاری کیے کہ تمام تر پینڈنگ امور کی تکمیل کر کے مکمل رپورٹ اگلی میٹنگ بروز سوموار کو پیش کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You