BBC Urdu TV

پنڈ دادن خان باگڑی خاندان کے لئیے ایک اور اعزاز باگڑی خاندان اپنی رفاعی اور سماجی خدمات

پنڈ دادن خان باگڑی خاندان کے لئیے ایک اور اعزاز باگڑی خاندان اپنی رفاعی اور سماجی خدمات میں اپنی پہچان رکھتا ہے

انسانی حقوق کی انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل پنڈ دادن خان کے پریزیڈنٹ گوہر وقاص پراچہ نے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی

پنڈ دادن خان( بیورو رپورٹ )تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈ خان کے سابق چیئرمین اور سالٹ رینج میڈیا کلب تحصیل پنڈ دادن خان کے پریزیڈنٹ سینیئر جرنلسٹ چوہدری محمد سلیم باگڑی کے بڑے بھائی چوہدری محمد یامین باگڑی نشان جہلم کے لئیے نامزد
14 اگست کو جہلم میں منعقد ایک تقریب میں مشیر صحت جنرل ر اظہر محمود کیانی سے اپنا ایوارڈ وصول کریں گے یہ ایوارڈ انہیں تحصیل پنڈدادن خان میں سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا یاد رہے تحصیل پنڈدادن خان میں کئی رفاعی اور سماجی کاموں اور ٹیکنیکل کالج پنڈ دادنخان کے قیام اور کے لئیے انہوں نے اپنی کروڑوں روپے کی زمین عطیہ کی تھی انسانی حقوق کی انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل پنڈ دادن خان کے پریزیڈنٹ گوہر وقاص پراچہ نے چوہدری محمد یامین کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی اپ کا یہ اعزاز تحصیل پنڈ دادن خان کے لوگوں کے لیے فخر ہے اور پنڈ دادن خان کے لوگوں کی پہچان میں مزید اضافہ کرے گا

Exit mobile version