پنڈدادن خان پراہیویٹ سکولوں کے خلاف شکایات کی بھر مار حکومت کی طرف سے وارننگ

پنڈدادن خان پراہیویٹ سکولوں کے خلاف شکایات کی بھر مار حکومت کی طرف سے وارننگ جاری
پنڈدادن خان پراہیویٹ سکولوں کے احاطے میں کتب کی فروخت سمیت فیسوں میں اضافہ غیر قانونی ھے خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ھو گی
پنڈدادن خان پراہیویٹ سکولوں کے خلاف شکایات کی بھر مار پاکستان سیٹزن پوٹل پر پراہیویٹ سکولوں کے خلاف مسلسل شکایات پر نوٹس لیتے ھوے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم کی طرف سے جاری لیٹر میں کہا گیا ھے کہ پراہیویٹ سکولوں کے احاطے میں کتابوں کی فروخت سمیت فیسوں میں اضافہ غیر قانونی ھے اس لیٹر میں خلاف ورزی کرنے والے تمام سکولوں کو وارننگ جاری کرتے ھوے تنبیہ کی گی ھے کہ وہ ایسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہیں بصورت دیگر انکے خلاف سکول رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جاے گی تحصیل بھر میں پراہیویٹ سکولوں میں یکشمٹ فیسوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ سالانہ فنڈز سمیت پییر منی سکولوں میں کتابوں کی فروخت سمیت مہنگے داموں یونیفارم کی فروخت جاری ھے سماجی حلقوں نے فوری نوٹس لیتے ھوے کاروائی کا مطالبہ کیا ھے
نیر اعوان پنڈدادن خان