پنڈدادن خان ٹڈی دل کے حملہ کے خطرے سے روک تھام اور نشاندہی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
پنڈدادن خان ٹڈی دل حملہ فوڈ سیکورٹی ھے روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رھے ہیں
پنڈدادن خان ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں محکمہ زراعت کے تعاون سے موضع کی سطح پر ٹیموں کی تربیت اور تشکیل کی جا رہی ھے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سید شاہد افتخار بخاری
ٹڈی دل کے حملہ کا خطرہ کے پیش نظر کسانوں محکمہ مال کے اہل کاروں سیمت نمبر داروں کی تربیت اور ٹڈی دل آگاہی کے سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین کی زیر نگرانی محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سیمنار منعقد ہوا جس میں محکمہ مال کے اہلکاروں،
کاشتکاروں اور نمبر داروں کیلئے تربیتی نشست میں حکومت کی طرف سے بنائی گئی موبائل ایپ کے بارے میں ٹرینگ دی گئی اور حاضرین کو ٹڈی دل سے نمٹنے کے بارے میں بتایا گیا اسسنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عمل کرتے ھوئے تحصیل بھر میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ھے
تحصیل بھر میں پوری طرح متحرک ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت شاہد افتخار بخاری نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹڈی دل کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں ضلح جہلم میں ٹڈی دل کو شکست دینے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں جسکے سپرے اور دیگر سامان موجود ھے کسی بھی جگہ پر ٹڈی دل کی نشاندہی پر فوری آپریشن کیا جائےگا سیمنار میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
عمران حیدرببلی پنڈدادن خان