پنڈدادن خان/ ناقص حفاظتی سامان کی فراہمی سول ہسپتال کا عملہ خوف کا شکار
پنڈدادن خان/ سینیٹائزر کی جگہ فوارہ بوتلوں کا استعمال میڈکیٹد ماسک کی بجائے بیس روپے میٹر کپڑا خرید کر ماسک تیار کئے گے
پنڈدادن خان/ ہیڈ کیپ کی بجائے پلاسٹک بیگ کا استعمال لوکل سپرٹ سے سینٹایزر تیار کرنے کا انکشاف
پنڈدادن خان / کورونا وائرس کے بچاؤ کے سامان کیلئے لاکھوں روپے کاغذی کاروائی کی نظر پی ایم اے جہلم کی طرف سے دی گئی 50 کیٹس پرائیویٹ لوگوں کے زیر استعمال
پنڈدادن خان/ ڈاکٹروں سمیت درجنوں اہلکار عدم تحفظ کا شکار ڈاکٹر عون کے مثبت ٹیسٹ کے بعد مزید چھ افراد کے سمپل لے لیے گے
پنڈدادن خان/ اعلیٰ حکام کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے دیے گے لاکھوں روپے کا خصوصی آڈٹ کرائیں سٹی ویلفیر کونسل رجسٹرڈ
پنڈدادن خان / تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر عون کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد عملہ میں بے چینی پائی جاتی ہے کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے دیے گے لاکھوں روپے کاغذی کاروائی میں گم ڈاکٹروں اور عملہ کے بچاؤ کیلئے سینیٹائزر لوکل سپرٹ سے فوارہ بوتلوں میں تیار ھونے لگے جبکہ ہیڈ کیپ کی بجائے پلاسٹک بیگ کا استعمال کیا جا رھا ھے جبکہ بیس روپے میٹر کپڑا خرید کر ماسک تیار کئے جا رھے ہیں پی ایم اے جہلم ڈاکٹر تفسیر گوندل کی طرف سے دی گئی 50 کیٹس پرائیویٹ لوگوں کے زیر استعمال ہیں اور میڈکیٹد ماسک اپنے قریبی لوگوں میں تقسیم کر دیے گے ہیں سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ نے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ڈاکٹروں اور عملہ کو مکمل سامان فراہم کیا جائے ڈاکٹر عون کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد دیگر ڈاکٹروں کے عملہ میں خوف و ہراس پایا جا رھا ھے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چھ مذید افراد کے سمپل ٹیسٹ کیلئے حاصل کر لیے گے ہیں
(رپورٹ عمران حیدرببلی) پنڈدادن خان