پنڈدادن خان. لوگوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگا
پورے ملک کی طرح پنڈدادن خان میں بھی آج لاک ڈوان کا دوسرا روز ھے مگر پنڈدادن خان میں لوگوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے دفعہ 144 کے علمی نفاذ کہں نظر نہیں آ رہا ضلح جہلم میں 16 مثبت کیس روپوٹ ھونے کے باوجود جہلم کی سب کی بڑی تحصیل میں حفاظتی اقدامات نہ ھونے کے برابر ہیں بینک ۔اے ٹی ایم آٹا شاپس پر لوگوں کا رش موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی جاری ھے پاک فوج اور رینجرز کے دستے ابھی تک کیمپس میں موجود ہیں اور ابھی تک گشت کا سلسلہ شروع نہیں ھو سکا لوگ چوکوں اور گلیوں میں کورونا وائرس پر بحث مذاکراہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ تحصیل بھر میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کی تعداد ڈھائی سو کے قریب بتائی جاتی ہے جن میں سے 7 افراد کو قرنطینہ سنٹروں میں شیفٹ کیا جا چکا ھے سماجی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ عملی طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ اس موزی وبا سے بچاؤ ممکن ھو سکے(رپورٹ عمران حیدرببلی)