اہم خبریںجہلم

پنڈدادن خان عوام کے تعاون اور احتیاط سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا جا سکتا ھے

پنڈدادن خان حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کی حفاظت یقینی بنانا ھے

پنڈدادن خان عوام کے تعاون اور احتیاط سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا جا سکتا ھے

پنڈدادن خان جمعتہ الوداع اور عید کے اجتماعات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حیسن کی علما کرام گفتگو

پنڈدادن خان اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حیسن نے فیلڈ آفس جلالپور شریف اور فیلڈ آفس پنڈی سید پور کے مختلف موضع جات کے اہمہ مساجد کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ھے اور عوام کے تعاون اور احتیاط کے بغیر اس پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا ثبوت دینا ھو گا اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حیسن نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو جان ومال کا تحفظ ھے لاک ڈوان لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ختم کیا گیا ھے لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جمتہ الوداع اور عید کے اجتماعات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حیسن تحصیل بھر کی یونین کونسلز فیلڈ افس کا دورہ کر رھے ہیں میاں مراد حیسن کا کہنا تھا کہ دورے کامقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے آگاہی مہم ھے اس سلسلہ میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ھے

(عمران حیدرببلی) پنڈدادن خان

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You