
پنڈدادن خان علاقہ جالپ میں چوری کی بڑھتی ھوئی وارداتیں احتجاجی مظاہرین نے روڈ بند کر دی
پنڈدادن خان احتجاجی مظاہرین نے سڑک پر روکاوٹیں کھڑی کر کے ٹایروں کو آگ لگا دی
پنڈدادن خان جہلم پنڈدادن خان روڈ کریالہ جالپ کے مقام پر بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی
پنڈدادن خان کریالہ جالپ میں گزشتہ رات چوری کی واردات کے باعث لوگوں نے احتجاج روڈ بند کر دی
پنڈدادن خان علاقہ جالپ میں چوری کی بڑھتی ھوئی واردتوں سے تنگ عوام نے احتجاج شروع کر دیا گزشتہ رات کریالہ جالپ میں نامعلوم چور اعظم ولد نواب خان کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے فرار ھوگے جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پنڈدادن خان جہلم روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت محمد عنایت سابقہ کونسلر کر رھے ہیں جبکہ مظاہرین کی بڑی تعداد سڑک پر موجود ھے علاقہ جالپ میں چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں اور گزشتہ ایک ماہ سے 30 کے قریب وارداتیں ھو چکی ہیں مگر آج تک ایک چور بھی گرفتار نہیں ھو سکا جس کے باعث علاقہ بھر میں غم غصہ اور بے چینی بڑھتی جا رہی ہے
نیئر اعوان پنڈدادن خان