پنڈدادن خان شادی ہالز اور مارکیز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا
پنڈدادن خان شادی ہالز اور مارکیز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا
پنڈدادن خان کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے
پنڈدادن خان سماجی فاصلہ سمیت سینٹاہزر کا استعمال یقینی بنایا جائے خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ھو گی اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا
پنڈدادن خان اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا نے کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اور عملدرآمد بنانے کیلئے میرج ہالز اور مارکیز کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا شادی ہالز اور مارکیز ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی اے سی پنڈدادن خان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور مارکیز پر سماجی فاصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کے بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے اور سینٹاہزر سمیت ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا
نیر اعوان پنڈدادن خان