اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادن خان دھریالہ جالپ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا سات دوکانیں مکمل طور پر جل کر راکھ

پنڈدادن خان دھریالہ جالپ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا سات دوکانیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گی درجنوں کو جزوی نقصان

پنڈدادن خان پولیس چوکی دھریالہ جالپ ۔مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر اگ بجھانے میں مدد کی آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ اسکی

پنڈدادن خان دھریالہ جالپ بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے آگ لگنے سے سات دوکانیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گی جس سے مقامی تاجروں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ درجنوں دوکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ھے پولیس چوکی دھریالہ جالپ اے ایس آئی اشفاق انچارج چوکی اے ایس آئی فرخ شیبر ہیڈ کانسٹیبل جعفر شاہ بمہ ملازمین نےمقامی افراد نے ریسیکو 1122 کے عملہ کی مدد سے آگ پر قابو پایا جبکہ غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گی دھریالہ جالپ بازار میں لگنے والی آگ کی وجوہات سامنے نہیں ا سکی گذشتہ کئی سالوں سے دھریالہ جالپ میں محکمہ اوقاف اور مقامی افراد میں دوکانوں کی ملکیت کا تنازعہ چلا ا رھا تھا جسکے نتیجے میں ایک عدالتی فیصلے کے بعد محکمہ اوقاف نے سو سے ذاید دوکانوں کا قبضہ حاصل کر کے محکمہ اوقاف کے ذریعے الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر رکھا ھے تقریبا ایک سال قبل بھی دھریالہ بازار میں لگنے والی پرسرار آگ سے درجنوں دوکانیں جل گی تھی مقامی افراد نے دھریالہ جالپ بازار میں لگنے والی آگ اور تاجروں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ھوے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار میں لگنے والی آگ کے واقعہ کی انکوائری کراہیں اور دوکاندور کے نقصان کے ازالہ کے لیے خصوصی ریلف پیکج کا اعلان کیا جاے

نیر اعوان پنڈدادن خان

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You