پنڈدادن خان حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت زدہ قرار دیا ہے
پنڈدادن خان حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت زدہ قرار دیا ہے ۔ بھٹے فضلا۔جات اور فصلوں کی باقیات جلانا جرم ھے
پنڈدادن خان حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کام جاری ھے خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ھو گی اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا
پنڈدادن خان حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت زدہ قرار دیا ھے جسکا سبب بنے والے عناصر بھٹے فضلا جات۔فصلوں کی باقیات کو جلانا دیگر دھواں اور گردوغبار کے عوامل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی ھو گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں نگرانی کا عمل جاری ھے اور 31 دسمبر تک تحصیل بھر میں بھٹوں کو بند کر دیا گیا جس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا محمکہ ماحولیات کی ٹیموں کے ساتھ مل کر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ھے اس سلسلہ میں تھانہ پنڈدادن خان میں مقدمہ درج کرایا جا چکا ھے اے سی پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ بطور زمہ دار شہری کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ھوگا۔
نیر اعوان پنڈدادن خان