BBC Urdu TV

پنڈدادن خان تحصیل پنڈدادن خان کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھا جائے تحصیل کا واحد روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ھے سابقہ تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادن خان تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے

پنڈدادن خان پنجاب حکومت بارشیوں سے متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دے

پنڈدادن خان تحصیل پنڈدادن خان کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھا جائے تحصیل کا واحد روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ھے
سابقہ تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادن خان سابقہ تحصیل ناظم معروف سماجی سیاسی رہنما چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا شدید بارشوں سے متاثرہ گاؤں کندوال کا دورہ چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور بارش کے باعث چھت گرنے سے جاں بحق ھونے والے جوان کے لواحقین سے اظہار تعزیت پیش کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے فوری عملی اقدمات اٹھائے اور شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جاے چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ تحصیل کا واحد روڈ للہ خوشاب روڈ جو موٹروے سے لنک کرتا ہےاس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رھا جبکہ حکومت کی ساری توجہ تونسہ شریف اور جنوبی پنجاب پر مذکور ھے تحصیل کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے پیننوال میں جوان سال بچی سے اجتماعی زیادتی کی بھر پور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کرتے ھوے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں

نیر اعوان پنڈدادن خان

Exit mobile version