پنڈدادن خان ایاز صادق کے بیانہ سے ریاست کو فائدہ نہیں ھوا ریاست کمزور ھوئی ھے
پنڈدادن خان ایاز صادق کے بیانہ سے ریاست کو فائدہ نہیں ھوا ریاست کمزور ھوئی ھے۔
پنڈدادن خان سب سے پہلے ریاست کو مضبوط کرنا ھو گا نظریاتی طور پر مسلم لیگی ھوں مسلم لیگ کے ساتھ ھوں سابقہ ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل
پنڈدادن خان ایاز صادق کے بیانہ سے ریاست کو فائدہ نہیں ھوا بلکہ ریاست کمزور ھوئی ھے نظریاتی طور پر مسلم لیگی ھوں اور مسلم لیگ کے ساتھ ھوں مگر میری ذات سے آگے ریاست پاکستان ھے ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط کرنا ھوگا ریاست کا تقدس سب سے افضل ھے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس سے خطاب کرتے ھوے کیا چوہدری نذر حسین گوندل کا کہنا تھا کہ۔خطہ میں ہر طرف بدامنی کی آگ لگی ھوئی ھے اور دشمن طاقتور ھونے کے باوجود ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تو اسکی وجہ افواج پاکستان ھے اگر آپ ریاست کو کمزور کریں گے تو اس سے دشمن کو فائدہ ھو گا ریاست مخالف آنے والے بیانہ کی تردید ھونی چاہیے تھی اگر انتظامی طور پر کسی بات پر اختلاف ھے تو اسکو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکتا ھے چوہدری نذر حسین گوندل کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس لیے ان پر تبصرہ نہیں کرسکتا مریم نواز کے دورہ پنڈدادن خان کے بارے میں پوچھے گے سوال پر انکا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کی سربراہ ہیں اور جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ھے انکو یہاں کا دورہ کرنا چاہیے مسلم لیگ ن کی تقسیم کے بارے میں سوال پر انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان اور ریاست پاکستان کو مضبوط کرنا ھو گا باقی ن ش م ج ساری بعد کی باتیں ہیں
نیر اعوان پنڈدادن خان