BBC Urdu TV

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) مرکزی علماء کونسل جہلم کا ٹریفک حادثہ میں ایلیٹ فورس کے جوانوں

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) مرکزی علماء کونسل جہلم کا ٹریفک حادثہ میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مرکزی علماء کونسل جہلم کے قائدین نے ایک ٹریفک حادثہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایلیٹ فورس کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
​مرکزی علماء کونسل جہلم کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ تعزیتی بیان میں رہنماؤ ں نے شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے یہ باہمت جوان قوم کا سرمايا اور عوام کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے سچے خادم ہیں۔
​مرکزی علماء کونسل جہلم کے قائدین نے کہا: "ہم شہید جوانوں کے لواحقین اور پنجاب پولیس کے ساتھ برابر کے غم میں شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے سوگوار خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا صبرِ جمیل عطا فرمائے۔”
​انہوں نے مزید کہا کہ ہم حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی مکمل صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
​

Exit mobile version