پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) ماہ ربیع الاول ماہ رحمة اللعلمین کے طور پر منایا جاۓ گا مرکزی علماء کونسل جہلم
ربیع الاول میں نبی کریم ﷺکے اسوہ حسنہ اور اخلاقِ حمیدہ کو اجاگر کیا جاۓ گا
علماۓ کرام
نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں علما کرام نبی کریم حضرت محمد ۖﷺکے اسوہ حسنہ، اخلاقِ حمیدہ اور سیرتِ طیبہ کو عام کریں اور عوام کو آپ ۖﷺکی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے، اس لیے ربیع الاول کے مہینہ میں سیرتِ طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بھرپور سیرت پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام الناس تک نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ کا پیغام پہنچ سکے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ کو عملی طور پر معاشرے میں اور ہر ہر فرد ہر ہر گھر میں بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنانے سے ہوگا
