پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) تحصیل پریس کلب کی خبر پر نوٹس للہ سے عیسیٰ وال بہہ جانے والے راستے کی تعمیر شروع
ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر نازیہ پروین کی ہدایت پر تحصیلدار اور نہر انتظامیہ نے کام شروع کر دیا/
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی مثبت صحافت تحصیل باسیوں کے مسائل کے فوری حل کےلئے انتظامیہ فوری ایکشن میں پنڈدادنخان کے نواحی شہر للہ ٹاؤن میں حالیہ سیلاب کے باعث بہہ جانے والا للہ سے عیسیٰ وال جانے والا روڈ مقامی آبادی کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا تھا، جس کے باعث قریبی دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے الیکٹرانکس میڈیا پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر فوری خبر نشر کی جس پر انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ھوئے
ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میڈم ناذیہ پروین کی ہدایات پر تحصیلدار اور نہر انتظامیہ نے موقع کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فوری طور پر بحالی کے احکامات جاری کیے۔ مشینری موقع پر پہنچا دی گئی اور ڈیمپنگ کا کام تیزی شروع کر دیا انتظامیہ کے مطابق آج شام تک راستہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔
اہلِ علاقہ نے اس فوری اور احسن اقدام پر ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان، تحصیلدار اور نہر انتظامیہ اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی نشاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا کا اظہار کیا۔
