پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ جلالپورشریف سے جہاں پر محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے غیر قانونی شکار
خبر شامل کرتے ہیں
پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ جلالپورشریف سے جہاں پر محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتےہوئے ایک ملزم گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نایاب نسل کی دو ذبح شدہ مادہ ہرن برآمد کرلی ہیں
وی۔او
گزشتہ روز وائلڈ لائف چیک پوسٹ جلالپورشریف پر تعینات وائلڈ لائف انسپکٹر محمد بشیر نے مخبر کی اطلاع پر LOA 7340 نمبری گاڑی روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی وائلڈ لائف ملازمین کے اوپر چڑھانے کی کوشش کی تاہم وائلڈ لائف اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے چند کلومیٹر آگے جا کر گاڑی روکی تو دو افراد گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو وائلڈ لائف اہلکاوں نے گرفتار کر کے گاڑی کی تلاشی لی تو دو ذبح شدہ نایاب نسل کی مادہ ہرن برآمد ھوئیں
ساٹ۔گرفتار ملزم انور ساکن کسلیاں پنڈدادنخان
ساٹ۔وائلڈ لائف انسپکٹر محمد بشیر
وائلڈ لائف اہلکاروں نے ذبح شدہ دو مادہ ہرن تحویل میں لے کر تین نامزد ملزمان راجہ سجاد ساکن چک شادمان،راجہ بلال ساکن کوہالہ،انور ساکن کسلیاں پنڈدادنخان کے خلاف غیر قانونی شکار کرکے فروخت کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کروا دیا ھے
واضح رھے راجہ سجاد اور راجہ بلال بدنام زمانہ شکاری ہیں جنہوں نے شکار کرکے فروخت کرنا ذریعہ معاش بنا رکھا ھے اور نایاب نسل کے جانور اڑیال کی نسل کشی میں مصروف ہیں
ساٹ۔شہری
تاہم علاقہ مکینوں نے ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ نایاب نسل کے جانوروں کی نسل کشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر نشان عبرت بنایاجائے۔
رپورٹ…عمران حیدرببلی…