اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادنخان کی ٹیم انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل

ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ۔

ریسکیو 1122 ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ پنڈدادنخان کی ٹیم انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)

مورخہ 20 اپریل 2021 کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد نےان کا استقبال کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔
اس دوران انہوں نےریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نےریسکیو 1122پنڈدادنخان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 اسٹیشن پنڈدادنخان پر مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے اپنے پیغام میں کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You