BBC Urdu TV

پنڈدادنخان : کھیوڑہ PMDC کی منتخب یونین کی تقریب حلف برداری جس میں ماٸینرز

پنڈدادنخان : کھیوڑہ PMDC کی منتخب یونین کی تقریب حلف برداری جس میں ماٸینرز و ورکرز یونین سالٹ ماٸن کھیوڑہ کے عہدیداران سول سوسائٹی کے افراد نے بھر پور انداز میں شرکت کی
حلف برداری کی پر وقار تقریب پی ایم ڈی سی ریسٹ کھیوڑہ میں منعقد ھوئی نو منتخب عہدیداروں اور مہمانان خصوصی جنرل منیجر پی ایم ڈی سی محمد الیاس ڈپٹی جنرل منیجر محمد عرفان شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

جنرل منیجر پی ایم ڈی سی محمد الیاس جنرل منیجر پی ایم ڈی سی محمد عرفان شاہ نے منتخب عہدیداران سے حلف لیا پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ورکروں کی فلاح و بہبود ہمارا مطمح نظر ہے ہم نے پہلے بھی مائن لیبر کے لیے نمک کی نکاسی کے ریٹ میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے اور بارود کی قیمتوں کو بھی منجمد کیا ہے اور آئندہ بھی ان کی بہتری کے لیے جو اقدام ہوا کرتے رہیں گے جبکہ نمک کی کان کے لیے آنے والے سیاحوں کو سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کو بھی ساتھ رکھتے ہوئے بہتری کے لئے اقدامات جاری رہیں گے

رپورٹ : عمران حیدرببلی

Exit mobile version