پنڈدادنخان میں پاسپورٹ آفس کا قیام ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرانے پر ہم وفاقی وزیر ساٸنس و ٹیکنالوج چوہدری فواد اور چوہدری
فیصل فرید ایڈیشنل ایڈووکيٹ جنرل پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انشإاللہ متوقع افتتاح 20جون کو ہوگا ایکس چٸیرمین و فوکل پرسن یو سی گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ۔۔۔۔۔۔
وعدوں کی تکمیل کا عملی سفر شروع تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوۓ چوہدری فواد صاحب نے دن رات محنت کر کے اپنے قاٸد جناب وزیراعظم عمران خان صاحب سے زاتی ریکوٸسٹ پر یہ تحفہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے لیے پاسپورٹ آفس کی شکل میں لیا جو کہ ایک بہت بڑا اقدام ہے اور اپنے حلقہ کے عوام سے دلی محبت کا ثبوت ہے اہل علاقہ کی طرف سے چوہدری برادران کو زبردست خراج تحسین پنڈدادنخان سے جہلم جانے میں پورا دن صرف کرنا پڑتا تھا اور مالی اخراجات الگ کرنا پڑتے تھے جو کہ کسی ازیت سے کم نہ تھا مگر اب جہلم جانے کی بجاۓ پاسپورٹ بنوانے کے لیے یہ کام پنڈدادنخان میں ہی ہو گا جس کا جتنا زیادہ کریڈیٹ چوہدری فواد صاحب کو دیا جاۓ وہ کم ہے انشإاللہ علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گٸی ہیں اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے ہمیں اپنے قاٸد پہ مکمل اعتماد ہے کہ بہت جلد مین روڈ کا کام بھی شروع ہو گا