اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی

جہلم: کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے جہلم دورہ کے موقع پرتحصیل میونسپل آفس پنڈدادنخان میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان سے بریفنگ لی۔ کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود کو بتایا گیا کہ جہلم 34 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے 10 مکمل ہو چکے ہیں۔ پراونشل ہائی وے کے 9، پراونشل بلڈنگز کے 8،لوکل گورنمنٹ کا ایک، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے 9، اریگیشن کا ایک، سمال ڈیم کا ایک، سپورٹس کےتین اور اثار قدیمہ کے دو جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ مجموعی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 34 پروجیکٹس اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 22 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور کڑی نگرانی کی جائے تاکہ مفاد عامہ کے ان منصوبوں کو معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جا سکے۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، ریونیو اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم جنرل عمر افتخار شیرازی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنرز و تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You