پنڈدادنخان: للٰہ روڈ خواجہ پٹرولیم کے قریب بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی
پنڈدادنخان: للٰہ روڈ خواجہ پٹرولیم کے قریب بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع
پنڈدادنخان: تفصیلات کے مطابق ایک مسافر کوسٹر بس خوشاب سے جلالپور جا رہی تھی جس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو گئی اور اس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی۔
جس سے موٹر سائیکل سوار موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔
پنڈدادنخان: حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد اشرف ولد عبداللہ سکنہ گول پور موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔ پنڈدادنخان: بس الٹنے سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پنڈدادنخان: دیگر زخمی افراد میں
نظام ولد شبراتی عمر قریباً 75 سال سکنہ تحصیل شاہ پور
شمیم زوجہ محمد رمضان عمر قریباً 50 سال سکنہ پنڈدادنخان
سدرہ کنول دختر محمد رمضان عمر 20 ساک سکنہ پنڈدادنخان
الیاس ولد ندیم عمر قریباً 38 سال سکنہ للٰہ ٹاؤن
اور سرور ولد قیوم عمر 40 سال سکنہ للٰہ ٹاؤن شامل ہیں۔
پنڈدادنخان: ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا
رپورٹ:عمران حیدر ببلی