پنڈدادنخان

پنڈدادنخان : حجامہ طریقہ علاج ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی تسلیم کرلیا ہے حجامہ

پنڈدادنخان : حجامہ طریقہ علاج ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی تسلیم کرلیا ہے حجامہ صرف نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ طبیب ہی کر سکتا ہے ۔

طب یونانی و اسلامی طریقہ علاج صدیوں سے کامیاب چلا رہا ہے۔حکومت طبی یونانی و اسلامی کو فروغ دے کر اور ملکی جڑی بوٹیوں پر جدید ریسرچ کرکے ملک کو لاکھوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں ۔جلد ہی چک شہزاد میں نیشنل کونسل فار طب کے زیراہتمام جدید ریسرچ لیبارٹری اور ملکی جڑی بوٹیوں پر تحقیق کے لیے تحقیقاتی سنٹر ۔ کا قیام عمل میں آ جائے گافاضل الطب والجراحت کے سال سوم اور چہارم ایسوسی ایٹ ڈگری کے مساوی ہونگے: یہ بات نیشنل کونسل فار طب وزارت صحت۔ اسلام آباد کے صدر پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی نے راولپنڈی ڈی طبیہ کالج راولپنڈی میں پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق ۔ چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تفصیلات کے مطابق حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فار طب وزارت صحت حکومت پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
فاضل الطب والجراحت کے پہلے دو سال کی ایکولینسی ایف ایس سی کروانے کے بعد سال سوم اور چہارم کو ایسوسی ایٹ ڈگری کے مساوی قرار دلوانے کے لئے کاوشیں تیزی سے جاری ہیں‘ اس موقع پر وائس چیئرمین امتحانی کمیٹی نیشنل کونسل فار طب حکومت پاکستان پروفیسر حکیم شہزاد جاوید اور حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ۔پروفیسر حکیم عبد الحفیظ پروفیسر حکیم بشارت احمد چوہدری حکیم عمران بشارت چوہدری حکیم سید عاطف علی شاہ حکیم قاری محمد جاوید شاذلی حکیم ممتاز احمد عطاری قاری سمیت ملک بھر کے جید حکماء کرام نے بھرپور شرکت کی کی اس موقع پر سال چہارم میں کامیاب ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئی۔۔

رپورٹ : عمران حیدرببلی+محمد حفیظ ساقی۔ پنڈدادن خان

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You