پنڈدادنخان : تحصیل پنڈدادن خان کے وقصبہ پننوال اور دھریالہ جالب میں بجلی کے بلوں میں ناجائز ریٹیلر ٹیکس کے اضافے کے باعث دوکاندار سڑکوں پر آگئے پنڈدادنخان جہلم منڈی بہاؤالدین روڈ بلاک مظاہرین کی حکومت کے خلاف نعرے بازی ظالمانہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو دکانیں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے
پنڈدادنخان: دھریالہ جالب میں بجلی کے بلوں میں دکانداروں پر تین سے چھ ہزار روپے کے ناجائز ٹیکس ڈالے جانے کے خلاف پرچون دوکان دار سڑکوں پر آگئے پنڈدادنخان جہلم منڈی بہاؤالدین روڈ بند کرکے مظاہرین کی حکومت کے خلاف نعرے بازی پبلک سروس کاریوں سمیت مالبردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں مظاھرین کا کہنا ھے کہ اگر حکومت پاکستان نے فوری طور پر دکانداروں پر لگائے گئے ناجائز ٹیکس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا تو ہم اپنی دکانوں کو تالے لگا کر چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے مہنگائی کے اس دور میں جبکہ کاروبار چلانے کے لئے کثیر سرمایہ درکار ہے دیگر اخراجات کی بھی بھرمار ہے ریگولر انکم ٹیکس دیتے ہوئے بھی حکومت نے مالیاتی خسارے پورے کرنے کے لیے دکانداروں پر اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی کے بلوں میں 3 سے 6 ہزار روپیے کا اضافہ کر دیا جو کہ بالکل ناجائز ہے اگر ٹیکس فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو چھوٹے دکانداروں کا گزارا جو پہلے ہی انتہائی مشکل ہے مزید مشکل ہو جائے گا اور یہ لوگ اپنا کاروبار بند کرکے مزدوری پر مجبور ہوں گے۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی
