BBC Urdu TV

پنڈدادنخان : آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کی جانب سے لوکل کمیونٹی کرکٹ گالا اختتام پذیر

پنڈدادنخان : آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کی جانب سے لوکل کمیونٹی کرکٹ گالا اختتام پذیر،

آئی سی آئی کرکٹ کلب نے میدان مار لیا، ملک سنی الیون رنر اپ ٹیم کمپنی کی جانب سے دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعام دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں واقع آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے الکلی گراونڈ میں آئی سی آئی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیا گیا، لوکل کمیونٹی کرکٹ گالا اختتام پذیر ہوگیا۔فائنل میچ ملک سنی الیون کھیوڑہ اور آئی سی آئی کرکٹ کے درمیان کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئی سی آئی کرکٹ کلب نے میچ جیت لیا، کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچیز کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت کروائے گئے۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس پریزیڈنٹ محمد عابد گناترا، ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق ،پروڈکشن منیجر حمزہ اسماعیل، ایچ آر منیجر عاقل کریم تھے جبکہ B پلانٹ منیجر عدنان سرور، آئی آر منیجر سلیم صدیقی، کمیونٹی منیجر محمد ذیشان نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ عابد گناترا اور حاجی عمر مشتاق نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے اور ٹرافیا ں تقسیم کیں۔وائس پریزیڈنٹ آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ عابد گناترا نے کہا کہ ICI کمپنی اور لوکل کمیونٹی کا تعلق روح اور جسم جیسا ہے کمپنی کی جانب سے کھیلوں کے ایونٹس کا اہتمام خوش آئند ہے، کھیل جسمانی و ذہنی نشونماں کے لیے ضروری ہے ،کمپنی ہمیشہ کی طرح کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ لوکل کمیونٹی کے لیے کھیلوں کے ساتھ ساتھ تفریحی ایونٹس کے انعقاد ہوتے رہیں۔کھلاڑیوں اور اہل علاقہ نے کمپنی انتظامیہ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پنڈدادنخان : (سلیمان شہباز)

Exit mobile version