پنڈدادنخان اسلامک ہیلپ یوکے کی طرف سے کرونا وائرس سے متاثرہ دیہاڑی دار طبقے کے لئے رمضان راشن کی تقسیم کی گی
سادہ مگر پروقار تقریب میں چیرمین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختر شاہ مرکزی
انفارمیشن سیکرٹری پاکستان سوشل ایوسی ایشن کی زیر نگرانی منعقد ھوئی اسلامک ہیلپ کے رہنما عبدالحفیظ ساقی نے اس موقع پر اسلامک ہیلپ یوکے کی طرف سے مستحق افراد کو دیئے جانے پر کہا کہ ہمارا مشن خدمت انسانیت کا مشن ھے اور انشااللہ ہم اس مشن پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا
کہ حکومتی احکامات کی پابندی کرتے ھوئے ہم پوری تحصیل میں مستحقین کو گھر گھر راشن پہنچائیں گے ہمیں تحصیل کی پسماندگی کا احساس ھے اس موقع پر حافظ طاہر ارشاد ملک یونس اشتیاق احمد عاقب بیگ محمد انور اور محمد اظہر اعوان بھی موجود تھے.
رپورٹ عمران حیدرببلی.