پنڈادن خان/عمران حیدرببلی)سات7ستمبر یوم ختم نبوۃ ملکِ پاکستان کی اسلامی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے ۔مرکزی علماء کونسل جہلم
چھ6ستمبر یومِ پاکستان ناقابلِ تسخیرملکی دفاعی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے ۔حکیم قاری شبیر احمد عثمانی
تحفظِ ختمِ نبوت کے قانون کی حفاظت ہرمحبِ وطن پاکستانی کے ایمان کا مسئلہ ہے۔علماء کرام
تفصیلات کےمطابق مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کےزیرِاہتمام ایک سیمینار بعنوان ختمِ نبوۃ سیمینارحکیم قاری شبیر احمد عثمانی کی زیر صدارت مسجد توحید موہڑہ کریم بخش جہلم میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام نے اسوۂ رسول اکرم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کی حقیقی کامیابی صرف اور صرف اسوۂ رسول اکرم پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ حضور رحمۃ اللعالمین تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے. اس رحمت خداوندی کو پانے کیلئے رحمۃ اللعالمین کی رحمت بھری سیرت ہی وہ اسوۂ حسنہ ہے جس کو اپنا کر ہر فردامت رحمتیں سمیٹ سکتا ہے۔علماء نے نوجوانوں کی ایسی تربیت کی اہمیت پر زور دیا جس سےمسلم نوجوان جشنِ نبوی کے بجائے مشنِ نبوی کر اپناتے ہوئے سیرتِ مطہرہ کا خوبصورت نمونہ بن سکیں
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا عقیدۂ ختم نبوۃ اسلام کی اساس ہے
7ستمبر 1974 ء قادیانیوں کو پاکستان میں ریاستی سطح پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی کا متفقہ تاریخی فیصلہ ہے اور یہ دن پاکستان کی تاریخ میں تاریخ ساز دن ہے
ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کیلئے اس ملک کا بچہ بچہ بیدار ہے اور ہر مسلمان اس قانونی فیصلے کے تحفظ کا پہرے دار ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم قاری شبیر احمد عثمانی ضلعی صدر مرکزی علماء کونسل جہلم نے کہاکہ چھ ستمبر یومِ پاکستان ناقابلِ تسخیرملکی دفاعی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے ۔6ستمبر 1965ء شہداء کی قربانیوں کی ایسی یاداشت ہے جو ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بناتی ہے
سمینار سے مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے راہنماؤں مولانا ذیشان اسحاق , مولانا قاری محمد اشرف اور مولانا حکیم محمد زبیرالحسن نے خطاب کیا
تحصیلوں کےصدور نےشرکت کی.
مرکزی علماء کونسل جہلم نے شیخ الحدیث حضرت مولانا مولانااحسان الحق رح اورمولانا عبدالحنان صدیقی رح کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے متعلقین ،اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اوران علماء کرام کی دینی وملی خدمات پر انکو خراجِ عقیدت پیش کیا
اجلاس میں مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم عہدے داران اور تحصیلوں کے صدور اور عہدے داران نے شرکت کی جن میں حکیم قاری شبیر احمد عثمانی ،،مولانا زبیر الحسن،مولانا محمد مدثر،قاری عاصم عرفان ،مولانا محمد عمران،قاری محمد ابراہیم منیر،حافظ مرتضی تنویر،ملک محمد مبارک ،ملک محمد مدثر،مولانا ذیشان اسحق،قاری محمد اسلم فاروقی،مولانا محمد عمران،قاری محمد محمد رفیق،مولانا محمد عثمان ،ملک فرحان اور شاکر علی بھٹی شامل ہیں
