پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم کی رواں ماہ اپریل میں شاندار کارکردگی
.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن ASI نے میڈیا کو ماہ اپریل کی کارکردگی کے بارے میں بتایا.
ایس ایس پی
پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
جناب گلفام ناصر وڑائچ صاحب کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول
جناب عابد خان صاحب کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے اپریل کے مہینے کے آغاز میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے کے 30 بور پسٹل اور 12 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کیا نیز گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 14 عدد مقدمات کا اندراج کیا۔اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر فلکرنگ لائیٹس لگا نے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 مقدمہ درج کیا۔
اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہونے والے06 مجرمان اشتہار یوں کو گرفتارکیا جبکہ 01 عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔
دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی50 سے زائد امداد بھی فراہم کی.جبکہ بیٹ ایریا میں ہونے والے ایکسیڈنٹ میں مسافروں کو فرسٹ ایڈ کی گئی اور بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پوسٹ کے اندر اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے۔حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگواءی گئی ۔
انچارج چک اکا سب انسپکٹر راجہ مسعود احمد نے میڈیا کو بتایا. کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں. کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر پھیلی ہوئی ہے.
عوام کو چاہیے کہ حکومت کی
جانب سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل کریں. اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں. اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں