![](https://bbcurdutv.com/wp-content/uploads/2021/02/PicsArt_02-07-04.38.10-780x470.png)
پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم کی ماہ فروری کے رواں ہفتے کے دوران شاندار کارکردگی
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن ASI نے میڈیا کو رواں ہفتے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا.
ایس ایس پی
پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
جناب گلفام ناصر صاحب کی ہدایات پر اور پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی ایس پی
جناب فیصل سلیم صاحب کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے رواں ہفتےمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 عدد 30 بور پسٹل اور 04 عدد روند برآمد کر کے تھانہ دینہ میں درج کروایا غیر معیاری اور غیر قانونی گاڑیوں میںCNG سلنڈر کٹس کا استعمال کرنے پر ڈراءیو ران کے خلاف 01 مقدمہ کا اندراج کرایا.
اسکے علاوہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف 02 مقدمہ کا اندراج کرا کر انکو پابند سلاسل کیا۔
جبکہ دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی15 سے زائد امداد بھی فراہم کی.جبکہ حادثات پر قابو پانے اور بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر ٹیپ لگواءی گئی ۔
انچارج چک اکا راجہ مسعود احمد سب انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا. کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں. کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلی ہوئی ہے.
عوام کو چاہیے کہ حکومت کی
جانب سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل کریں. اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں. اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں
رپورٹ : مشرف کیانی