
پنجاب ھائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں ضلع جہلم نے گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کیمطابق پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں تحصیل دینہ ضلع جہلم کے ڈیوٹی آفیسر احسان محمود اے ایس آئی نے مورخہ 19/04/2021 دوران گشت ڈومیلی موڑ کے قریب ایک بچےکو روڈ پر کھڑے ہوئے دیکھا۔معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ وہ گھر کا رستہ بھول گیا ہے۔بچے سے پوچھ گچھ کر کے اس کے گھر والوں سے بذریعہ فون رابطہ کیا گیا. جن کو پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں بلا کر بچے کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔بچے کے ورثاء نے پٹرولنگ پولیس کی اس کاوش کو سراہا ھے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب