اہم خبریںپنجاب

پنجاب میں 50 کروڑ روپے کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجرا کریں گے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 50 کروڑ روپے مالیت کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجرا کریں گے، بین الاقوامی مشائخ کانفرنس بھی منعقد کرائی جائے گی، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذموم حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں، مغرب اس بات کو سمجھ لے مسلمان نبیؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، دنیا بھر میں نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ حرکتیں بند کی جائیں، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا فرانس میں دل آزاری کرنے والے خاکے دکھائے گئے، گستاخانہ خاکے آزادی اظہار کے نام پر دل آزاری کی کوشش ہے، ربیع الاول میں سرکاری سطح پرتقریبات ہوں گی، ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین منایا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You