اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں تقریباً 15 فیصد گندم کی کٹائی ہو چکی: وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تقریباً 15 فیصد گندم کی کٹائی ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزراء راجہ بشارت،،میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری اطلاعات، عسکری حکام اور متعلقہ افسران نے ا جلاس میں شرکت کی۔

سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، سیکرٹری لوکل گورنمٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری انڈسٹریز،سیکرٹری فوڈ،سیکرٹری زراعت اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا، لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غورکیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس کی دستیابی اور خریداری سے متعلقہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3465 ہے، 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت مفید رہی ہے۔ ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ گندم خریداری مہم کے دوران سنٹرز پرسماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب میں تقریبا 15 فیصد گندم کٹائی ہوچکی ہے۔ باردانہ کی تقسیم کا عمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال احسن انداز میں کی جا رہی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ سماجی فاصلہ رکھنے سے ہی کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث قرنطینہ مراکز اور آئسو لیشن وارڈزبروقت قائم کئے گئے ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You