اہم خبریںسندھ

پنجاب میں بچوں کی شادیاں: یونیسف اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اہم بیٹھک، مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (کاشف شمیم صدیقی): چائلڈ پروٹیکشن کمیونیکیشن اور ایس بی سی (سماجی رویوں میں تبدیلی) کے ماہر عدیل جعفری کی سربراہی میں یونیسف کے ایک وفد نے گزشتہ روز (پیر 2 اکتوبر) کو ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سیکرٹری سمیرا صمد کے ساتھ کم عمری کی شادیوں کے اہم مسئلے پر بات چیت کے لیے ایک ملاقات کی۔

پنجاب کے حالیہ اعداد و شمار نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی شادیوں میں اضافے سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے ہیں، یہ انکشافات افسوسناک تو ہیں ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ بچوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خاتمے کے لیے ان علاقوں میں Targeted Interventions کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال کی روک تھام کے سلسلے میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کم عمری کی شادیوں کے سدِباب کے لیےاجتماعی کوششوں اور غیر متزلزل عزم کی ضرورت ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے، پنجاب کے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور یونیسف پاکستان نے پنجاب میں کم عمری کی شادیوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ آگاہی مہم، 16Days of Activism مہم کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔ ‘جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی’ ایک سالانہ بین الاقوامی مہم ہے جو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام اور خاتمے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ یہ مہم 25 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہتی ہے۔ یہ مہم ایک عالمی تنظیمی حکمت عملی کے طور پر کام کرتی ہے، جو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام اور خاتمے کے لیے افراد اور تنظیموں کو متحد کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران یہ بات بھی زیرِ بحث آئی کہ "کرسچن میرج ایکٹ” شادی کے لیے کم از کم عمر کا تعین نہیں کرتا، لہذا اس حوالے سے "قانون میں ترامیم” کی ضرورت کو اجاگر کیا جانا ضروری ہے۔

سیکرٹری سمیرا صمد نے مذہبی وابستگیوں سے قطع نظر پنجاب بھر میں چائلڈ میرج ایکٹ کو یکساں طور پر نافذ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔

سکریٹری صاحبہ نے بچوں کی شادیوں کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ، پولیس، خواتین محتسب اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر سمیرا صمد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کم عمری کی شادیوں، نکاح کی رجسٹریشن، Polygamy اور اسی نوعیت کے دیگر معاملات کو حل کرنے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔

سیکرٹریWDD نے مزید کہا کہ ہم اپنے بچوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کے لیے یونیسف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You