اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں اب تک 216 ہاٹ سپاٹ علاقوں کو سیل، 4 کو ڈی سیل کیا گیا: فیاض چوہان

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو سیل اور 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق کلسٹر لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ جن علاقوں کو ڈی سیل کیا وہاں تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن سے معمولات کو کم سے کم حد تک روکتے ہوئے کرونا کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ آئندہ تین سے چار ہفتے کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔ مسیحی برادری سماجی دوری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایسٹر کی خوشیاں منائیں۔ کورونا سے اپنے پیاروں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ بزدار حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You