اہم خبریں

پنجاب میں آٹا مافیا کو بچایا جا رہا ہے، سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق کا الزام

لاہور: سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کو مس گائیڈ کرتے ہوئے پنجاب میں آٹا مافیا کو بچایا جا رہا ہے۔

تفصیل کے مطابق چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں نسیم صادق نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں آٹا مافیا کو بچایا جا رہا ہے۔ میں دو ماہ، دو دن سیکرٹری خوراک تعینات رہا۔ جب چارج سنبھالا تو گندم خریداری مہم شروع ہو چکی تھی۔

نسیم صادق نے لکھا کہ گندم خریداری مہم اور آٹے کی کمی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، چار ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ کبھی بھی پورا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کم پیداوار ہونے کے باوجود بہترین کارکردگی رہی۔ باردانہ اوپن کرنے کا فیصلہ کابینہ کا تھا، جس پر عملدآمد کیا، انکوائری کمیٹی جانبدار ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔ انکوائری کمیٹی کے دو ممبران مجھ پر گھر الاٹ کرنے کیلئے پریشر ڈالتے رہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You