اہم خبریںپنجاب

پنجاب میں آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں ہونگے

لاہور: پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے۔

سال 2021 میں پریکٹیکل امتحان نہ لینے کے حوالے سے پی بی سی سی نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فیکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔ پی بی سی سی کے مطابق تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے، فیصلہ پروموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یاد رہے حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے گی، 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، نصاب مکمل کرنے کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی جائیں گی۔

شفقت محمود نے کہا دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی ہوں گے، مارچ اور اپریل میں ہونیوالے امتحانات مئی، جون میں کرانے کی تجویز ہے، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کر رہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا، ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You