اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ،سرکاری محکمےکھولنےکا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ بروز بدھ مورخہ 15 اپریل سے کھل جائیں گے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری محکموں میں چہل پہل کل سے شروع ہوگی۔ صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں کی چھٹیاں ختم کر دیں ہیں۔

سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق آفس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مراسلے کے مطابق سول سیکرٹریٹ، محکمہ سکولز، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ لیبر سمیت تمام سرکاری محکمے بدھ سے کھل جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You