پنجاب حکومت کا صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھانے کا فیصلہ، عثمان بزدار کہتے ہیں سرکاری ملازمین، مدارس کے طلبا اور اساتذہ، صحافیوں اور دیگر طبقات کو بھی صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات عاشق فردوس اعوان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر غریب اور مستحق خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سکیم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بہترین علاج کی سہولت پنجاب کے ہر شہری کا پورا حق ہے۔