اہم خبریں

پنجاب حکومت کا شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنیکا فیصلہ

ملتان: شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرنے کا فیصلہ، مری سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کا داخلہ ممنوع، فیکٹریاں اور منڈیاں کھلی رہیں گی۔

ملتان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 28 کیسز مثبت جبکہ 189 مشتبہ کیس ہیں۔ ہم نے حالات سے نمٹنے کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ہم نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی لگا دی ہے۔ شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ مری اور دیگر تفریحی مقامات سیاحوں کے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم فیکڑیاں اور منڈٰیاں کھلی رہیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تفتان میں سنٹر قائم کریں گے۔ ہم نے ایک ہزار بیڈ کا عارضی فیلڈ ہسپتال بنانے کی بھی تیاری کر رکھی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ یہ بیماری ایک شخص سے دوسرے تک پھیلتی ہے۔ ہمیں اجتماعی سوچ رکھتے ہوئے اس بیماری کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ اس بیماری کا سب سے زیادہ خطرہ بزرگوں کو ہے جبکہ 50 سال سے نیچے عمر کے زیادہ تر لوگ معمولی متاثر ہونگے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چھٹیوں کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سیروتفریح پر نکل جائیں۔ اس کا مقصد گھر میں بیٹھنا اور کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچنا ہے۔ اسی نظریے کی وجہ سے سکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You